نہ گورنر راج ختم ہوگا اور نہ ہی رئیسانی بحال ہونگے حکومتی وفد کی یقین دھانی

mwm and ppp meetingایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر و پیپلز پارٹی کے دیگر راہنمائوں سے ملاقات آئینی تقاضوں کے پیش نظر اسمبلیو ں کی مدت ختم ہونے سے پہلے آخری ہفتے میں بلوچستان حکومت کی بحالی پر اتفاق رائے
اسلم رئیسانی، علی مدد جتک اور عاصم خورد گیلو کو حکومت کی حصہ نہیں بنایا جائے گا ، پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی وفد کو یقین دہانی
اسلام آباد ( پ ر ) مجلس وحدت مسلمین پاکساتن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرفضل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے دیگراہنمائوں سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، شوریٰ عالی کے رکن علامہ محمد ا قبال بہشتی اور پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری شامل تھے ، سپیکرچیمبر میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خورشید شاہ ، اور قومی اسمبلی کے رکن ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ تفصیل

جھنگ میں پولیٹکل پبلک سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا گیا

jhang political officeمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں اپنے سیاسی دفاتر کے قیام کا آغاز کر دیا، جس کے تحت گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے پولیٹیکل پبلک سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب ابراہیم ہوٹل جھنگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی جبکہ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ اظہر حسین کاظمی، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید اختر عباس شیرازی، سابق ایم این اے نواب امان اللہ سیال، علاقہ بھر کی اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات، ایم ڈبلیو ایم کے سو سے زائد یونٹس اور چاروں تحصیلوں کے سابق ناظم، نائب ناظم، کونسلز سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تفصیل

پی ٹی آئی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مشترکہ پریس کانفرنس

mwm.pti meeting01پی ٹی آئی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفود نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے بعد ایک اہم پریس کانفرنس کی
پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی مشاورت کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان طاقتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے جو ملک کو بیرونی طاقتوں کے چنگل سے آزاد اور وطن عزیز کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں، وہ قوتیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہیں۔ الحمد اللہ ہم نے ایم ڈبلیو ایم کی لیڈر شپ کے مؤقف کو اپنے قریب پایا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان کے ساتھ مل کر آگے بڑھا جائے، کچھ نکات ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے بیان کیے ہیں اور کچھ ہم نے بیان کیے ہیں، جو آگے تنظیمی اداروں میں ڈسکس ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ جو گذشتہ پانچ برسوں میں اس حکومت کا حصہ رہے اور اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ان سے اتحاد ممکن نہیں ہے۔
تفصیل

ویڈیو گیلری


مشترکہ پریس کانفرنس

فوٹو گیلری

mwm.quran and sunnah conf haiderabad

مجلس وحدت مسلمین پاکستان(شعبہ خواتین)

بین الاقوامی خبریں

اخبار وحدت (تازہ شمارہ)

wehdat latest